کراچی(نیوزڈیسک)ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ’ایک لمحے کے لیے ٹیرف کے لفظ کو بھول جائیں۔ اگر وہ (انڈیا) ہم پر ٹیکس لگاتے ہیں تو ہم ان پر اتنا ہی ٹیکس لگائیں گے۔‘امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نئی دہلی کی جانب سے امریکی مصنوعات پر زیادہ ٹیرف سے متعلق اپنی دیرینہ شکایت دہراتے ہوئے انڈیا کو جوابی محصولات عائد کرنے کی دھمکی دی ہے۔