پارا چنار کے لیے ادویات اور دیگر سامان سمیت41 ضروری آئٹمز کی دوسری کھیپ روانہ کر دی گئی۔
دوسری کھیپ میں انسولین، کتے کے کاٹنے کی ویکسین، جان بچانے والی دیگر ادویات شامل ہیں۔
وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مزید 5 امدادی ٹرکوں کی فراہمی کے لیے ضروری اقدامات کرنے کا حکم بھی دے دیا۔
اس کے علاوہ پارا چنار کی ایک بزرگ مریضہ کو آپریشن کے لیے پنجاب ایئر ایمبولینس سے اسلام آباد منتقل کیا گیا۔
اس اقدام پر کرم سے تعلق رکھنے والی 60 سالہ مریضہ کے بیٹے ذیشان حیدر نے مریم نواز کا شکریہ ادا کیا۔
وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ یہ سیاست نہیں خدمت کا وقت ہے، کرم کے عوام مشکل میں ہیں، دعا ہے حالات جلد نارمل ہوں اور زندگی اپنے معمول کی طرف لوٹ آئے۔
اُنہوں نے کہا کہ پارا چنار کے عوام ہمارے اپنے ہیں، مصیبت اور مشکل میں تنہا نہیں چھوڑ سکتے۔
مریم نواز نے کہا کہ عوام کی ضرورت کے مطابق موبائل ہیلتھ یونٹ بھی بھیجا جائے۔