اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ورکنگ ویمن کے قومی دن پر ہم اپنے معاشرے کی تعمیر اور ملک کی معاشی ترقی کو آگے بڑھانے میں پاکستان کی خواتین کے اہم کردار اور شراکت کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، خواتین کو ملکی ترقی میں کردار کے مساوی مواقع فراہم کیے جائینگے ، حکومت ایسے مستقبل پر کام کر رہی ہے جہاں خواتین کیلئے اعلیٰ عہدوں تک پہنچنا معمول ہو۔ خواتین ہماری آبادی کا نصف سے زیادہ ہیں اور ہمارے ملک کے مستقبل کی تشکیل میں کلیدی کردار ادا کرتی ہیں ۔ اپنے پیغام میں وزیر اعظم نے کہا کہ آج ہم اس عزم کا اعادہ کرتے ہیں کہ پاکستان میں خواتین کو ملک کی ترقی میں بہترین کارکردگی اور کردار ادا کرنے کے مساوی مواقع فراہم کیے جائینگے۔