سابق وزیراعظم اور ق لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔
اسلام آباد سے جاری بیان کے مطابق چوہدری شجاعت حسین نے ٹیلیفوک گفتگو کے دوران مولانا فضل الرحمان کی خیریت دریافت کی۔
چوہدری شجاعت حسین نے مدرسہ بل پر فضل الرحمان کے کردار کو سراہا اور مسئلے کے افہام و تفہیم سے حل پر خوشی کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ خوشی ہے مولانا فضل الرحمان نے سازشی عناصر کو کامیاب نہیں ہونے دیا، آئندہ بھی مدارس کے مسئلہ پر کوئی ایشو آتا ہے تو اس کے حل میں بھرپور ساتھ دیں گے۔