مہاجر کلچر ڈے آج منایا جائیگا، مرکزی تقریب گورنر ہاؤس کراچی میں ہوگی، ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے شہر کے مختلف مقامات پر استقبالیہ کیمپ لگا دیے گئے ہیں۔
گورنر سندھ کی دعوت پر 11 ممالک کے قونصل جنرلز کا گورنر ہاؤس کا دورہ، قونصل جنرلز نے مہاجر کلچر ڈے کیلئے ہونے والی تیاریاں دیکھیں اور انتظامات کی تعریف کی۔
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ مہاجر قوم آج اپنا یومِ ثقافت دھوم دھام سے منائیں گے۔
گورنر سندھ نے کراچی میں مہاجر کلچر ڈے کے موقع پر مختلف کیمپوں کا دورہ کیا، عائشہ منزل کے کیمپ میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مہاجر ثقافت کی اہمیت اور قومی یکجہتی کو اجاگر کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ پنجابی، سندھی، بلوچ اور پشتون ہمارے بڑے بھائی ہیں اور میں اس ملک کا چھوٹا بھائی ہوں۔
گورنر سندھ نے کہا کہ ایسا لگ رہا ہے آج چاند رات کل عید ہے۔
انہوں نے کہا کہ گورنر ہاؤس میں تمام ثقافتوں کے رنگ نظر آتے ہیں، ایم کیو ایم نے گورنر بنایا مہاجر کلچر ڈے پر گورنر ہاؤس میں پروقار تقریب میں بتائیں گے کہ مہاجر ثقافت کیا ہے۔
کامران ٹیسوری نے اس موقع پر کیک بھی کاٹا جس کےبعد نوجوانوں نے نعرے لگائے کیمپ میں آتش بازی، غبارے چھوڑنے اور مٹھائیاں تقسیم کرنے کا سلسلہ بھی جاری رہا۔