وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ بجلی کے نرخوں میں کمی عید کے موقع پر قوم کے لیے قیمتی تحفہ ہے۔
مریم نواز نے لاہور سے جاری بیان میں کہا کہ وزیراعظم نے عوام دوستی، دور اندیشی اور معاشی بصیرت کا ثبوت دیا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ بجلی کے نرخوں میں کمی معیشت اور صنعتوں کے فروغ کے لیے سنگِ میل ثابت ہوگی۔
انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم، صدر مسلم لیگ ن نواز شریف کا ویژن آگے بڑھا رہے ہیں۔