• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: پولیس اہلکار کو ملزمان کے تعاقب کے دوران دکان میں چھپنے پر معطل کردیا گیا


کراچی کے علاقے کورنگی میں پولیس اہلکار کو ملزمان کے تعاقب کے دوران دکان میں چھپنے پر معطل کردیا گیا جبکہ محکمانہ کارروائی کا بھی آغاز کردیا گیا ہے۔ واقعے کی سی سی ٹی وی ویڈیو منظر عام پر آگئی ہے۔

کورنگی انڈسٹریل ایریا میں ڈاکوؤں کی پولیس پر فائرنگ کی سی سی ٹی وی ویڈیو جیو نیوز نے حاصل کر لی، ویڈیو میں گودام کے باہر موٹرسائیکل سوار دو ڈاکوؤں کو دیکھا جا سکتا ہے۔

واقعہ 31 مارچ کو کورنگی صنعتی ایریا میں پیش آیا جہاں دو ملزمان کا پولیس اہلکار تعاقب کر رہے تھے۔ اس دوران ملزمان نے فائرنگ کردی تو ایک پولیس اہلکار بھاگ کر قریبی دکان میں رکھے ایک ڈرم میں چھپ گیا۔

واقعے کے بعد اعلیٰ پولیس حکام نے دونوں اہلکاروں کو معطل کرکے ان کے خلاف محکمانہ کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ اہلکار کا طرز عمل انتہائی غیر ذمے دارانہ اور غیر پیشہ ورانہ تھا۔ انکوائری رپورٹ کی روشنی میں اگر ضرورت محسوس کی گئی تو دونوں کے خلاف مقدمہ بھی درج کیا جاسکتا ہے۔

قومی خبریں سے مزید