نائب امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ حکومت ٹال مٹول نہیں کرے، مدارس رجسٹریشن مسئلہ بلا تاخیر حل کرے۔
لیاقت بلوچ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مقتدرہ کے چھڑی اور گاجر فارمولے نے سیاست اور پارلیمنٹ کو کمزور کر دیا ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ 1973ء کا دستور متفقہ دستاویز ہے، حسبِ منشا زبردستی کی ترامیم اس متفقہ دستاویز کو متنازع بنا رہی ہیں۔
نائب امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان نے کہا کہ سول ملٹری اسٹیبلشمنٹ اور ہوسِ اقتدار میں مبتلا سیاستداں جمہوریت دشمن ہیں۔
واضح رہے کہ لیاقت بلوچ آج آزاد کشمیرکے ضلع باغ کے علاقے دھیر کوٹ کا دورہ کریں گے۔