جسٹس منصور علی شاہ نے بطور انتظامی جج سپریم کورٹ ذمے داریاں ادا کرنے سے معذرت کر لی۔
ذرائع کے مطابق جسٹس منصور علی شاہ نے بھیجی گئیں انتظامی فائلوں پر دستخط سے انکار کر دیا۔
جسٹس منصور علی شاہ کا کہنا تھا وہ انتظامی جج کے عہدے سے سبکدوش ہو چکے ہیں۔
سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے جسٹس منصور کو ایڈمنسٹریٹو جج سپریم کورٹ مقرر کیا تھا۔