• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علی خورشیدی کی مہاجر کلچر ڈے میں شرکت کی اپیل

علی خورشیدی—فوٹو بشکریہ فیس بُک
علی خورشیدی—فوٹو بشکریہ فیس بُک 

سندھ اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف علی خورشیدی نے سندھ کے تمام باسیوں سے گورنر ہاؤس میں مہاجر کلچر ڈے کی تقریبات میں شامل ہونے کی اپیل کر دی۔

قائدِ حزبِ اختلاف علی خورشیدی نے مہاجر کلچر ڈے کے موقع پر بیان جاری کیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ گورنر سندھ کی جانب سے مہاجر کلچر ڈے سرکاری سطح پر منانے کی ایم کیو ایم بھرپور حمایت کرتی ہے، پہلی مرتبہ ہے کہ مہاجر کلچر ڈے کی آفاقیت کو حکومتی سطح پر اجاگر کیا جا رہا ہے۔

علی خورشیدی کا کہنا ہے کہ گورنر سندھ کے اس عمل سے ثابت ہوا کہ کراچی کشادہ دل مہاجروں کا شہر ہے۔

علی خورشیدی نے یہ بھی کہا ہے کہ مہاجر کلچر ڈے کی صورت میں کراچی میں بسنے والی تمام قومیتوں کو ایک بار پھر یکجا ہونے کا موقع ملا ہے۔

قومی خبریں سے مزید