• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرسمس کی خوشیاں مبارک، وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد (نمائندہ جنگ)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ کرسمس کے پر مسرت موقع پر میں پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے مسیحی بہنوں اور بھائیوں کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔کرسمس کے موقع پر ہمیں اس کے پیغام پر بھی غور کرنا چاہئے۔انہوں نے یہ بات کرسمس 2024 کے موقع پر اپنےپیغام میں کہی ۔ تمام انسانیت کے لیے امن، بھائی چارے اور محبت کا پیغام جیسا کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام نے ہمیں سکھایا۔ حضرت عیسیٰ نے ہمدردی، مہربانی، رحم، اور حکمت جیسی پائیدار اقدار کی تبلیغ کی، لوگوں کی نیک زندگی کی جانب رہنمائی کی اور انہیں رب العزت کی قربت حاصل کرنے کی ترغیب دی۔آج کے دن ہم اپنے مسیحی بہنوں اور بھائیوں کی طرف سے ملک کی ترقی اور استحکام، خاص طور پر تعلیم، صحت کی دیکھ بھال اور قوم کی تعمیر کے شعبوں میں کیے گئے مثالی تعاون کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید