• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موزمبیق میں متنازع انتخابات کے بعد پُرتشدد واقعات میں 21 افراد ہلاک

فوٹو بشکریہ اے ایف پی
فوٹو بشکریہ اے ایف پی

مشرقی افریقی ملک موزمبیق میں متنازع انتخابات کے بعد پُرتشدد واقعات میں 21 افراد ہلاک ہو گئے۔ 

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق موزمبیق کے وزیرِ داخلہ کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹے میں پُرتشدد واقعات میں 2 پولیس افسران سمیت 21 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پُرتشدد واقعات میں ملوث 70 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

وزیرِ داخلہ کا کہنا ہے کہ مسلح افراد نے تھانوں اور حراستی مراکز پر بھی حملے کیے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مظاہرین کی جانب سے دکانوں، بینکوں اور سرکاری عمارتوں میں توڑ پھوڑ اور لوٹ مار کی گئی۔

دوسری جانب جلاوطن اپوزیشن رہنما وینانسیو مونڈلین کا کہنا ہے کہ انتخابات میں دھاندلی کی گئی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید