• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانس: ایفل ٹاور پر خطرے کا الارم بج اٹھا، سیاحوں سے خالی کروالیا گیا

فوٹو فائل
فوٹو فائل

فرانس کے مشہور سیاحتی مقام ایفل ٹاور پر خطرے کا الارم بج اٹھا۔ 

برطانوی میڈیا کے مطابق فائر الارم بجنے پر ایفل ٹاور کو سیاحوں سے خالی کروا لیا گیا۔ ابتدائی اندازوں کے مطابق ایفل ٹاور کی لفٹ میں تکنیکی خرابی کے باعث فائر الارم بجا، مزید تحقیقات جاری ہیں۔

شارٹ سرکٹ، ٹاور کے دوسرے فلور اور چوٹی کے درمیان لفٹ سسٹم میں ہوا۔ 

ایفل ٹاور کے انتظامی ادارے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ٹاور کو دن کے باقی حصے میں بتدریج دوبارہ کھول دیا جائے گا، لیکن وزیٹرز کو دوسرے فلور سے اوپر جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید