• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آذربائیجان کا مسافر طیارہ قازقستان ایئرپورٹ کے قریب گر کر تباہ


آذربائیجان کا مسافر طیارہ قازقستان ایئرپورٹ کے قریب گر کر تباہ ہو گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق باکو سے گروزنی جانے والا طیارہ اکٹو ہوائی اڈے کے قریب گر کر تباہ ہوا۔

حادثے کا شکار ہونے والے مسافر طیارے میں 62 مسافر اور 5 عملے کے افراد سوار تھے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق طیارے نے حادثے سے قبل ہنگامی لینڈنگ کی درخواست کی تھی۔

حادثے سے قبل طیارے نے مبینہ طور پر کئی بار ہوائی اڈے کا چکر لگایا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق طیارے حادثے میں 27 مسافر اسپتال منتقل کیے گئے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں شامل 3 بچوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

ابتدائی معلومات کے مطابق پرندہ ٹکرانے کے باعث طیارے نے ہنگامی لینڈنگ کی تھی۔

قازق حکام کے مطابق زمین سے ٹکرانے کے بعد طیارے میں آگ لگ گئی تھی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید