• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی و سعودی فوجی حکام کی ملاقات، مشرق وسطیٰ کی سلامتی پر تبادلہ خیال

امریکا اور سعودی عرب کے اعلیٰ ترین فوجی حکام کی ملاقات ہوئی، جس میں مشرق وسطیٰ کی سلامتی اور تحفظ سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ 

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ملاقات میں شام اور لبنان میں نئی پیدا ہونے والی صورت حال پر بھی گفتگو ہوئی۔ 

رپورٹ کے مطابق یہ ملاقات امریکی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل سی کیو براؤن اور سعودی چیف آف جنرل اسٹاف جنرل فیاض کے درمیان ہوئی۔ 

اس حوالے امریکی وزارت دفاع پینٹاگون نے بتایا کہ ملاقات میں خطے میں کشیدگی پُرامن طریقے سے کم کرنے پر گفتگو ہوئی۔ ملاقات میں دو طرفہ فوجی تعلقات کے فروغ و مستحکم کرنے پر بھی غور کیا گیا۔ 

ترجمان کے مطابق فوجی صلاحیت، تربیت اور مشترکہ فوجی مشقوں پر بھی گفتگو کی گئی۔ 

ترجمان پینٹاگون نے کہا امریکا اور سعودی عرب ایک طویل شراکت داری کے حامل ہیں، دونوں ممالک مشرق وسطیٰ کے امن و استحکام کے لیے گہری وابستگی رکھتے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید