کراچی میں کرسمس کے موقع پر جرمن قونصل جنرل نے سانتا کلاز کا روپ دھار لیا۔
اس موقع پر انہوں نے پیانو بجایا اور دنیا بھر میں مسیحی بھائیوں کو کرسمس کی مبارک باد دی۔
دوسری جانب برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے طبلہ بجا کر کرسمس کی مبارک باد انوکھے انداز میں دی۔
سوشل میڈیا پر عوام برطانوی ہائی کمشنر کو طبلہ بجاتے دیکھ کر حیرانی کا اظہار کر رہے ہیں۔