• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دہشتگردی صرف قبائلی علاقوں تک محدود نہیں: طارق فضل چوہدری

طارق فضل چوہدری - فوٹو: فائل
طارق فضل چوہدری - فوٹو: فائل

وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ دہشت گردی صرف قبائلی علاقوں تک محدود نہیں، دہشت گردی کا دائرہ کار پورے پاکستان میں پھیلا ہوا ہے، اب صرف جنازے نہیں اٹھائیں گے، بھرپور جواب دیں گے۔

سینیٹ اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ افغانستان سے پاکستان میں دہشت گردی ہو رہی ہے جس کے ہمارے پاس مصدقہ ثبوت ہیں، یہ ثبوت افغانستان کے سامنے بھی رکھے گئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ افغان طالبان رجیم سے متعدد مرتبہ درخواست کی کہ افغانستان سے دراندازی روکی جائے، لیکن انہوں نے کوئی مثبت ردعمل ظاہر نہیں کیا۔

وفاقی وزیر پارلیمانی امور کا کہنا تھا کہ پاکستان میں پاک افغان بارڈر سے دہشت گرد تشکیلیں پاکستان میں آتی ہیں، یہ تشکیلیں اور دہشت گرد پاکستان میں داخل ہوتے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ان دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہیں افغانستان میں ہیں، افغانستان میں دہشت گردوں کی تربیت گاہیں ہیں، ہم اس کی نشاندہی اور افغان رجیم کو آگاہ کر چکے ہیں۔

طارق فضل طوہدری کا کہنا تھا کہ افغان رجیم نے ٹی ٹی پی کے فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کیخلاف کچھ نہیں کیا۔

وفاقی وزیر کے خطاب کے بعد سینیٹ کا اجلاس کل دن ساڑھے 11 بجے تک ملتوی کردیا گیا۔ 

قومی خبریں سے مزید