• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم کا سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ضلع جنوبی وزیرستان کے علاقے سراروغا میں 13خوارج کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔وزیر اعظم نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ انسانیت کے دشمنوں کے مذموم عزائم کو اسی طرح خاک میں ملاتے رہیں گے۔ وزیراعظم نے کہا کہ قوم کو سیکیورٹی فورسز کے نڈر نوجوانوں پر فخر ہے۔ وزیراعظم نے کہا ہے کہ ملک سے فتنہ الخوارج اور دہشتگردی کی مکمل سد باب تک ہماری دہشتگردوں کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔
اہم خبریں سے مزید