پی ٹی آئی رہنما اور اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے فوجی عدالتوں سے پی ٹی آئی کارکنان کو سزائیں دیے جانے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا میں نے پہلے بھی ملٹری کورٹس سے سزاؤں کی مذمت کی آج بھی کرتا ہوں۔
ایک بیان میں عمر ایوب نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے بھی فوجی عدالتوں سے سزاؤں کی مذمت کی ہے۔
اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ ملٹری کورٹس سے سویلین کو سزائیں نہیں ہونی چاہئیں، آئین کے آرٹیکل 7 میں ریاست کی تعریف موجود ہے۔ آپ کی پارلیمنٹ، صوبائی اسمبلیاں، آئین اور سینیٹ ریاست ہے۔ ملٹری اور باقی ادارے ریاست کے نیچے ہیں، ملٹری کا ادارہ بطور عدلیہ کام نہیں کرسکتا۔
عمر ایوب نے کہا کہ سویلین کا ٹرائل سویلین عدالتوں میں ہونا چاہیے، میں وزیر خزانہ رہا ہوں کمیٹیز کا ممبر رہا ہوں معیشت ترقی نہیں کر رہی، معیشت کا بھٹہ بیٹھا ہوا ہے۔