سانحۂ 9 مئی میں ملوث مزید مجرمان کو سزائیں سنا دی گئیں۔
انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق سانحۂ 9 مئی میں ملوث مزید 60 مجرمان کو فیلڈ جنرل کورٹ مارشل نے سزائیں سنائی گئی ہیں۔
جناح ہاؤس حملے میں ملوث حسان خان نیازی ولد حفیظ اللّٰہ نیازی کو 10 سال قیدِ بامشقت کی سزا سنائی گئی ہے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ جناح ہاؤس پر حملے میں ملوث میاں عباد فاروق ولد امانت علی کو 2 سال قیدِ بامشقت کی سزا سنائی گئی ہے۔
جناح ہاؤس حملے میں ملوث رئیس احمد ولد شفیع اللّٰہ کو 6 سال قید جبکہ ارزم جنید ولد جنید رزاق کو 6 سال قیدِ بامشقت کی سزا سنائی گئی ہے۔
آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ جناح ہاؤس پر حملے میں ملوث علی رضا ولد غلام مصطفیٰ کو 6 سال قیدِ بامشقت کی سزا سنائی گئی ہے، جی ایچ کیو پر حملے میں ملوث راجہ دانش ولد راجہ عبدالوحید کو 4 سال جبکہ سید حسن شاہ ولد آصف حسین شاہ کو 9 سال قیدِ بامشقت کی سزا سنائی گئی ہے۔
اے آئی ایم ایچ راولپنڈی پر حملے میں ملوث علی حسین ولد خلیل الرحمٰن کو 7 سال، پنجاب رجمنٹ سینٹر مردان حملے میں ملوث زاہد خان ولد محمد نبی کو 2 سال اور ہیڈ کوارٹر دیر اسکاؤٹس پر حملے میں ملوث سہراب خان ولد ریاض خان کو 4 سال قید بامشقت کی سزا دی گئی ہے۔
جناح ہاؤس حملے میں ملوث بریگیڈیئر (ر) جاوید اکرم ولد چوہدری محمد اکرم کو 6 سال، ملتان کینٹ چیک پوسٹ حملے میں ملوث خرم لیاقت ولد لیاقت علی شاہد کو 4 سال، قلعہ چکدرہ حملے میں ملوث ذاکر حسین ولد شاہ فیصل کو 7 سال، بنوں کینٹ حملے میں ملوث امین شاہ ولد مشتر خان کو 9 سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی ہے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پی ایف بیس میانوالی حملے میں ملوث فہیم ساجد ولد محمد خان کو 8 سال، فیصل آباد آئی ایس آئی آفس حملے میں ملوث حمزہ شریف ولد محمد اعظم کو 2 سال، جناح ہاؤس حملے میں ملوث محمد ارسلان ولد محمد سراج کو 7 سال، جناح ہاؤس حملے میں ملوث محمد عمیر ولد عبدالستار کو 6 سال اور جناح ہاؤس حملے میں ملوث نعمان شاہ ولد محمود احمد شاہ کو 4 سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی ہے۔
بنوں کینٹ حملے میں ملوث اکرام اللّٰہ ولد خانزادہ خان کو 9 سال، راہوالی گیٹ گوجرانوالہ حملے میں ملوث محمد احمد ولد محمد نذیر کو 2 سال، ملتان کینٹ چیک پوسٹ حملے میں پیرزادہ میاں محمد اسحاق بھٹہ ولد پیرزادہ میاں قمر الدین کو 3 سال، جی ایچ کیو حملے میں ملوث محمد عبداللّٰہ ولد کنور اشرف خان کو 4 سال قید بامشقت کی سزا دی گئی ہے۔
فیصل آباد میں آئی ایس آئی آفس پر حملے میں ملوث امجد علی ولد منظور احمد کو 2 سال قید، جناح ہاؤس پر حملے میں ملوث محمد رحیم ولد نعیم خان کو 6 سال قیدِ بامشقت کی سزا سنائی گئی ہے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں 9 مئی میں ملوث مجرمان کو یہ سزائیں سنائی گئی ہیں، فیلڈ جنرل کورٹ مارشل نے تمام شواہد کی جانچ پڑتال کے بعد سزائیں سنائی ہیں۔
انٹر سروسز پبلک ریلیشنز نے یہ بھی کہا ہے کہ مجرموں کو قانونی تقاضوں کے مطابق کارروائی کرتے ہوئے سزائیں سنائی ہیں۔