• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم نے امریکا کو دوٹوک الفاظ میں ایبسلوٹلی ناٹ کہہ دیا، جنرل (ر) عبدالقیوم

کراچی( اسٹاف رپورٹر ) پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی کے صدر سینیٹر لیفٹینیٹ جنرل عبدالقیوم (ریٹائرڈ) نے پاکستان میں صوبائیت کے خاتمے اور وسائل کی منصفانہ تقسیم کے لئے تمام ڈویژنز کو صوبے کا درجہ دینے کی تجویز دی ہے اور کہا ہے کہ خطرناک دہشت گردوں کی رہائی کے نتیجے میں بدقسمتی سے حالیہ برسوں میں دہشت گردی میں اضافہ ہوا ہے وزیراعظم نے امریکا کو دوٹوک الفاظ میں ایبسلوٹلی ناٹ کہہ دیا جبکہ وجوہات میں دہشت گردوں کے خاندانوں کی واپسی، اور نیٹو افواج کی جانب سے جدید اسلحہ چھوڑ دینا بھی شامل ہیں اس لئے ہماری تجویز ہے کہ افغان پالیسی پر نظرثانی کی جائے، ملک میں سیاسی استحکام کے لئے مذاکرات کا شروع ہونا مثبت قدم ہے لیکن پاک فوج کے خلاف اکسانے والوں پر سخت کارروائی ہونی چاہئیے، مزائل بنانے پر امریکی پابند غیر منصفانہ اور حیران کن ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو کراچی پریس کلب میں صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ پاکستان کو اپنی افغان پالیسی کا ازسر نو جائزہ لینے کی ضرورت ہے۔ حالیہ سفارتی رابطے مثبت ہیں، لیکن مزید اقدامات ضروری ہیں​ پاکستان اور افغانستان کے مابین فوجی رابطے مضبوط کرنا ، وزارت خارجہ کی سطح پر اعلیٰ سطحی ملاقاتیں ، افغان سربراہ اور پاکستانی وزیراعظم کے درمیان براہ راست ملاقات ، ملکی سطح پر انسداد دہشت گردی کے اقدامات، سراغ رسانی کے محکموں کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ سرحدوں کی مؤثر نگرانی کرنی ہوگی۔
اہم خبریں سے مزید