• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف اپنے پوتے حافظ زید کے سر پر سہرا سجانے کو تیار

— تصویر بشکریہ سوشل میڈیا
— تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

صدر مسلم لیگ ن و سابق وزیرِ اعظم نواز شریف اپنے پوتے حافظ زید حسین نواز کے سر پر سہرا سجانے کو تیار ہیں۔

مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر گردش کرنے والی خبروں کے مطابق حسین نواز کے صاحبزادے حافظ زید حسین نواز رواں ماہ کے اختتام تک رشتۂ ازدواج میں منسلک ہو جائیں گے، جس کی تیاریاں شروع ہو گئی ہیں۔

ان کی دلہن کون ہیں، اس حوالے سے فی الحال کوئی خبر سامنے نہیں آئی ہے ، البتہ گردشی خبروں کے مطابق ان کی شادی کے سلسلے میں منعقد ہونے والی مختلف تقریبات کا آغاز مہندی و ڈھولک کی تقریب سے 24 دسمبر کو ہو گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حسین نواز کے صاحبزادے حافظ زید حسین نواز کی شادی کی مختلف تقریبات میں شریف فیملی، عزیز و اقارب اور ملکی و غیر ملکی مہمانوں کو مدعو کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ حافظ زید حسین نواز 2019ء میں اس وقت توجہ کا مرکز بنے تھے جب انہوں نے اپنی ختم القرآن کی تقریب کی تلاوتِ کلام پاک کی خوبصورت ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی۔

خاص رپورٹ سے مزید