• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی ای او جنوبی کورین ایئر لائن کی طیارہ حادثے پر قوم سے معافی


جنوبی کوریا کے جنوبی علاقے میں واقع موان ایئر پورٹ پر جنوبی کوریا کی جیجو ایئر لائن کا طیارہ گزشتہ روز رن وے سے اتر کر اس کے گرد لگی باڑھ سے ٹکرا کر حادثے کا شکار ہو گیا تھا۔

مسافر طیارے میں 181 افراد سوار تھے جن میں سے اس حادثے میں اب تک 179 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہو چُکی ہے جبکہ عملے کے 2 ارکان 1 خاتون اور 1 مرد کو بچا لیا گیا ہے۔

کورین میڈیا کی رپورٹ کے مطابق جیجو ایئر لائن کے سی ای او کم ای بئے نے طیارہ حادثے میں ہونے والے قیمتی جانوں کے نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اپنی قوم سے معافی مانگ لی ہے۔

اُنہوں نے کہا ہے کہ حادثے کی وجہ سے قطع نظر، میں بطور سی ای او اس حادثے کی پوری ذمے داری لیتا ہوں۔

کم ای بئے نے کہا کہ جیجو ایئر لائن حادثے کی مکمل تحقیقات کر کے اصل وجہ سامنے لانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گی۔

اُنہوں نے بتایا کہ ہم فی الحال صورتِ حال کی صحیح وجہ اور تفصیلات کا تعین کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔

کورین ایئر لائن کے سی ایس او نے یہ بھی بتایا کہ حادثے کا شکار ہونے والا یہ طیارہ 15 سال سے کام کر رہا تھا اور ماضی میں اس کے کسی حادثے کا شکار ہونے کی کوئی تاریخ بھی موجود نہیں ہے۔