• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنوبی کوریا کے طیارے میں لینڈنگ کے دوران آتشزدگی، 174 افراد ہلاک

فوٹو بشکریہ اے پی
فوٹو بشکریہ اے پی

جنوبی کوریا کے طیارے میں لینڈنگ کے دوران آگ لگ گئی، حادثے میں 174 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق طیارے میں عملے کے 6 ارکان سمیت 181 افراد سوار تھے، عملے کے 2 ارکان مرد اور خاتون کو بچا لیا گیا ہے، 

رپورٹ میں بتایا ہے کہ حادثہ لینڈنگ گیئر میں خرابی کے سبب پیش آیا، طیارہ رن وے سے اتر کر رن وے کے گرد لگی باڑھ سے جا ٹکرایا۔

فائر ایجنسی کے مطابق بہت سے افراد طیارے سے باہر گرنے کے باعث ہلاک ہوئے۔

حادثہ جنوبی کوریا کے جنوبی علاقے میں واقع موان ایئر پورٹ پر پیش آیا، ایمرجنسی عملے نے طیارے میں لگی آگ بجھا دی۔

جنوبی کوریا کی ایئر لائن کا یہ طیارہ بنکاک سے واپس جا رہا تھا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید