• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرپشن الزامات، پی ٹی آئی احتساب کمیٹی نے صوبائی وزیر قاسم علی شاہ کو طلب کرلیا

قاسم علی شاہ : فوٹو خیبر پختونخوا اسمبلی
قاسم علی شاہ : فوٹو خیبر پختونخوا اسمبلی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی احتساب کمیٹی نے صوبائی وزیر قاسم علی شاہ کو طلب کرلیا۔

ذرائع کے مطابق قاسم علی شاہ کو اختیارات سے تجاوز اور مبینہ کرپشن کے الزامات پر طلب کیا گیا ہے۔

کمیٹی کو قاسم علی شاہ کے خلاف بحثیت وزیر صحت اور وزیر سوشل ویلفیئر شکایات ملی تھیں، قاسم علی شاہ سے متعلق کمیٹی اپنی رپورٹ بانی پی ٹی آئی کو جمع کروائے گی۔

قاسم شاہ سے 6 ماہ قبل محکمہ صحت کا قلمدان واپس لے کر سوشل ویلفیئر کا قلمدان دیا گیا تھا۔

پی ٹی آئی کی احتساب کمیٹی بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر قائم کی گئی تھی، احتساب کمیٹی میں مصدق عباسی، شاہ فرمان اور قاضی انور ایڈووکیٹ شامل ہیں۔

سابق صوبائی وزیر شکیل خان کو کمیٹی کی سفارش پر وزارت سے ہٹایا گیا تھا۔

پی ٹی آئی انٹرنل اکاؤنٹیبیلٹی کمیٹی کے رکن قاضی انور ایڈووکیٹ نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قاسم علی شاہ کو طلب کیا ہے، شکایات ان کے سامنے رکھیں گے، وہ اپنے اوپر  عائد الزامات کا جواب جمع کراوئیں گے۔

قومی خبریں سے مزید