پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے سال کے پہلے دن کاروبار کے آغاز میں منفی رجحان تھا جو بعد میں مثبت میں تبدیل ہو گیا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 2 ہزار 160 پوائنٹس کے اضافے سے 1 لاکھ 17 ہزار 287 پر آ گیا۔
اب تک کے کاروبار کے دوران انڈیکس 1 لاکھ 17 ہزار 111 پوائنٹس کی بلندی پر بھی پہنچا۔
گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 1 لاکھ 15 ہزار 126 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔