آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے مطابق دسمبر 2024 میں سیمنٹ کی کھپت 41 لاکھ 54 ہزار میٹرک ٹن رہی۔
کراچی سے ایسوسی ایشن کے اعلامیہ کے مطابق دسمبر 2023 کے مقابلے میں سیمنٹ کی کھپت 2.23 فیصد زائد رہی۔
اعلامیہ کے مطابق دسمبر میں سیمنٹ کی مقامی کھپت 4.76 فیصد کم ہو کر 33.70 لاکھ ٹن رہی۔ جبکہ سیمنٹ کی ایکسپورٹ 49.35 فیصد اضافے سے 7.83 لاکھ ٹن رہی۔
اعلامیہ کے مطابق مالی سال کی پہلی ششماہی میں سیمنٹ کی کھپت 3.9 فیصد کم ہوکر 2.293 کروڑ ٹن رہی۔ چھ ماہ میں سیمنٹ کی مقامی کھپت 10.4 فیصد کم ہوکر 1.812کروڑ ٹن رہی۔
اعلامیہ کے مطابق جولائی سے دسمبر تک سیمنٹ کی ایکسپورٹ 31.6 فیصد اضافے سے 48.1 لاکھ ٹن رہی۔ ڈیوٹیز اور ٹیکسوں میں کمی سے سیمنٹ کی کھپت بڑھائی جاسکتی ہے۔