• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیر افضل نے پی ٹی آئی کے کیسز میں وکلاء کو دی گئی فیسوں کا آڈٹ کروانےکا مطالبہ کردیا


پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیر افضل مروت نے تحریک انصاف کے کیسز میں وکلاء کو دی گئی فیسوں کا آڈٹ کروانے کا مطالبہ کر دیا۔

 جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہا کہ کیسز ایسی نوعیت کے نہیں تھے کہ کروڑوں کی فیس دی جاتی۔

شیر افضل مروت نے کہا کہ تین چار وکلاء نے فیس لی ہے، وکلاء کو زیادہ فیس دی گئی، کیسز ایسی نوعیت کے نہیں تھے کہ اتنی فیسیں دی جاتیں، کیس بے بنیاد تھے اس میں اتنی صلاحیتیں بھی درکار نہ تھیں، ایسا کام تھا نہیں کہ چوٹی کے وکیل لاتے اور منہ مانگی قیمت دی جاتی۔

پی ٹی آئی رہنما نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے 74 کیسز میں بانی پی ٹی آئی کی نمائندگی کی اور کوئی پیسے نہیں لیے، چند وکلاء نے پیسے لیے، کیس لڑنے کے عوض ٹکٹ لینے کے بارے میں انہیں علم نہیں، شاید پنجاب کی طرف ایسا ہوگا۔

قومی خبریں سے مزید