• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان میں 11 سالہ بچی کو بلیک میل اور ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار


ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل ملتان نے کارروائی کے دوران 11 سالہ بچی کو ہراساں اور بلیک میل کرنے میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ملزم نے قابل اعتراض مواد کی آڑ میں متاثرہ خاندان سے بھاری رقم کا مطالبہ کیا تھا۔

ترجمان ایف آئی اے سائبر کرائم ملتان کے مطابق جعلی ٹک ٹاک اکاؤنٹ کے ذریعے کمسن بچی کو قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز کی آڑ میں متاثرہ خاندان کو بلیک میل کر رہا تھا۔

ملزم کو فیصل آباد میں سرچ آپریشن کے دوران 24 گھنٹوں کے اندر گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ملزم نے قابل اعتراض مواد کی آڑ میں متاثرہ خاندان سے بھاری رقم کا مطالبہ کیا جبکہ 60 ہزار روپے بچی کے بھائی سے وصول بھی کر لیے ملزم کو گرفتار کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید