قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق نے 8 جنوری کو اڈیالہ جیل کے دورے کےلیے اسپیکر قومی اسمبلی کو خط لکھ دیا۔
اجلاس میں وزیر انسانی حقوق اعظم نذیر تارڑ کی مسلسل غیر حاضری پر کمیٹی ممبران نے تنقید کی۔
قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کے رکن شیر افضل مروت نے اجلاس میں اڈیالہ جیل میں پارلیمنٹیرین سے بدسلوکی کا شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ تمام پاکستانیوں کو جیل جانے کی اجازت ہے ہمیں نہیں، ہمیں طعنہ ملتا ہے کہ آپ کے دور میں بھی ایسا ہوتا تھا۔
شیر افضل مروت نے اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سر چائے پلا دیں ورنہ اوو کا نعرہ لگا دیا جائے گا، جس پر کمیٹی میں قہقہے لگ گئے۔