اسلام آباد(نمائندہ جنگ)سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر میاں محمد رئوف عطا ء نے 9 مئی کے فسادات اورجلائو گھیرائو میں ملوث پی ٹی آئی کے کارکنوں ،ملزمان کی جانب سے دائر کی گئی معافی کی درخواستوں کی منظوری کو ایک قابل تعریف عمل قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ یہ ایک حوصلہ افزابات ہے کہ آرمی کورٹ آف اپیل نے 9مئی کے فسادات میں ملوث تقریبا 19افراد کی معافی کی درخواستیں قبول کر لی ہیں، ہم امید کرتے ہیں کہ انسانی بنیادوں پر معافی مانگنے والوں کی تمام درخواستوں کو منظور کر لیا جائے گا۔