• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گولڈن گلوب ایوارڈ 2025ء: میزبانی کیلئے ہالی ووڈ کے بڑے نام سامنے آ گئے

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

کیلی فورنیا امریکا میں ہونے والے 82 ویں گولڈن گلوب ایوارڈ 2025 ء کی ایوارڈ پریزنٹرز اور میزبانوں کی فہرست جاری کر دی گئ۔ 

نمایاں ناموں میں وین ڈیزل، ڈوین جانسن (راک) اور مشل یوہ بھی شامل ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بیورلی ہلز ریاست کیلی فورنیا میں 5جنوری کی شام 8 بجے دنیا کے معروف فلم اور ٹی وی ایوارڈ گولڈن گلوب کی تقریب مُنعقد ہونے جا رہی ہے۔

آرگنائزر کی جانب سےاس شو کی پریزینٹرز کے نام جاری کر دیے ہیں، 82 ویں سالانہ گولڈن گلو ب ایورڈز کی تقریب میں اسپاٹ لائٹ کا حصہ بننے والے پریزنٹرز  میں وین ڈیزل، ڈوین جانسن، مشعل یوہ کے ساتھ ساتھ اینڈریو گارفیلڈ، کولن فیرل، جینیفر کولیج، اوکوفینا، انیا ٹیلر، کے نام شامل ہیں۔

تقریب خاتون کامیڈین نکی گلیسر اس شو میں تنہا میزبانی کے فرائض انجام دیں گی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق گولڈن گلوب ایوارڈ کے اس شاندار شام میں  وا ئلا ڈیوس کو سیسل بی ڈیوس ایوارڈ سے نوازا جائے گا، جو اپنی غیر معمولی اداکاری کی وجہ سے پہلے ہی آسکر اور گولڈ ن گلوب ایوارڈ میں متعداد نامزدگیاں حاصل کر چکی ہیں۔

گولڈن گلوب ایوارڈ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے مشہور میگزین دی ہالی ووڈ رپورٹر کے ایگزیکٹیو ایڈیٹر اسکاٹ فین برگ نے کہا ہے کہ اگر کوئی بھی یہ ایوارڈ جیتنے میں کامیاب ہو جاتا ہے تو اس جیت سے اس بات کا امکان بڑھ جائے گا کہ مارچ میں ہونے والے اکیڈیمی ایوارڈ کی دوڑ میں شامل ہونے میں آسانی ہو سکتی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید