مشیل یوہ نے گولڈن گلوب ایوارڈ جیتنے والی ملائیشیا کی پہلی اداکارہ کا اعزاز حاصل کرلیا۔
انہیں ’Everything Everywhere All at Once‘ میں شاندار پرفارمنس پر ایوارڈ دیا گیا۔
مشیل یوہ نے ایوارڈ وصول کرنے کے بعد کہا کہ میں یہاں کھڑے ہو کر کچھ دیر اس منظر کو سمونا چاہتی ہوں، یہاں پہنچنے میں 40 برس لگے۔
فلم میں مشیل نے ایویلین وینگ کا کردار ادا کیا ہے، جو ادھیڑ عمر چینی مہاجر ہے اور دیگر کائنات کھوجنے کا ایڈونچر کرتی ہے۔
مشیل کے ساتھی اداکار کے کوان نے بہترین سپورٹنگ ایکٹر کا گولڈن گلوب ایوارڈ جیتا۔
یہ فلم اب تک 172 بین الاقوامی ایوارڈز جیت چکی ہے۔