آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا سمیت بالائی علاقوں میں شدید برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔
گلگت بلتستان کے ضلع استور میں شدید برف باری سے نظامِ زندگی متاثر ہوگیا جبکہ آزاد کشمیر میں اڑنگ کیل، گریس، ہلمت، شونٹھر سرگن اور جاگراں ویلی میں 4 سے 7 انچ تک برف پڑچکی۔
کالام میں برف باری کے دل کش مناظر دیکھنے سیاحوں کی بڑی تعداد پہنچ گئی جبکہ پارا چنار اور ملحقہ علاقوں میں بھی بارش اور کوہِ سفید پر برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔
بلوچستان کے شمالی علاقوں میں بارشوں اور برف باری کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے۔ قلات میں پارا منفی 9 اور کوئٹہ میں منفی 8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
پنجاب میں کہیں ہلکی کہیں تیز بارش ہونے سے سردی میں اضافہ ہوا جبکہ میدانی علاقوں میں دھند کا راج ہے۔