• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا نے بھارت کو ایرانی پورٹ پر کام کرنے کی اجازت واپس لے لی

چاہ بہار بندرگاہ۔فوٹو: فائل
چاہ بہار بندرگاہ۔فوٹو: فائل

امریکا نے بھارت کو ایرانی پورٹ پر کام کرنے کی اجازت واپس لے لی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق امریکا نے بھارت کو ایران کی چاہ بہار بندرگاہ پر کام کرنے پر عائد پابندیوں سے دیا گیا استثنیٰ ختم کر دیا ہے۔

امریکا نے بھارت اور دیگر کچھ ملکوں کو ایرانی بندرگاہ پر کام جاری رکھنے کے لیے اجازت دے رکھی تھی۔ 

امریکا کا پابندیوں سے استثنیٰ واپس لینے کا فیصلہ 29 ستمبر سے نافذ العمل ہوگا۔

علاوہ ازیں امریکا نے ممنوع دوا کی اسمگلنگ میں ملوث بھارتیوں کے ویزے منسوخ کر دیے ہیں۔

بھارت میں امریکی سفارت خانے کا کہنا ہے کہ کچھ بھارتی کاروباری ایگزیکٹیوز اور کارپوریٹ رہنماؤں کے ویزے منسوخ یا مسترد کیے ہیں۔ یہ افراد ممنوع دوا بنانے والے کیمیکل کی اسمگلنگ میں ملوث پائے گئے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید