• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چمن: بارڈر ٹیکسی اسٹینڈ پر دھماکا، 5 افراد جاں بحق

بلوچستان کے ضلع چمن میں دھماکے میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے، حکومت بلوچستان نے تحقیقات کا حکم دے دیا۔

اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا ہے کہ بارڈر ٹیکسی اسٹینڈ پر ہونے والے دھماکے میں 5 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے ہیں۔ جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ بارودی مواد مسافروں کے سامان میں رکھا گیا تھا۔

محکمہ داخلہ بلوچستان کے مطابق جائے وقوعہ کو فورسز نے گھیرے میں لے لیا ہے، دھماکے کی نوعیت اور محرکات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہے۔

قومی خبریں سے مزید