• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یمن کا اسرائیلی میں ڈرون حملہ، شہری حواس بھاختہ بھاگنے لگے


اسرائیل میں یمن سے ڈرون اور میزائل حملہ کیا گیا ہے، تل ابیب میں سائرن بجنے لگے۔ 

یمن سے داغا گیا ڈرون اسرائیلی شہر ایلات میں ہوٹل کے نزدیک جا گرا، ڈرون حملے کے بعد اسرائیلی شہریوں کے حواس باختہ بھاگنے کے مناظر سامنے آگئے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق یمن سے آنے والا ڈرون ساحلی شہر ایلات میں ایک ہوٹل کے قریب گرا تاہم حملے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

ایلات میں ہونے والے ڈرون حملے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی جس میں ڈرون کو ایک عمارت کے قریب گرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

فوج نے بتایا کہ ڈرون حملے میں کوئی جانی نقصان رپورٹ نہیں ہوا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں حملے کے بعد خوف کے عالم میں شہریوں کے بھاگنے کے مناظر بھی دیکھے گئے۔

اس کے ساتھ ہی اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ یمن سے ایک بیلسٹک میزائل اسرائیل کی جانب داغا گیا ہے، جس کے بعد سائرن بجنے لگے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید