• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدر زرداری کا چین میں سنکیانگ اسلامک انسٹیٹیوٹ کا دورہ، مسلمانوں کیلئے خدمات کی تعریف

صدر مملکت آصف زرداری نے چین کے شہر اُرومچی میں سنکیانگ اسلامک انسٹی ٹیوٹ کا دورہ کیا۔ انسٹیٹیوٹ کے صدر مختیری سیفو نے صدر زرداری کو خوش آمدید کہا۔

اس موقع پر آصف زرداری نے انسٹیٹیوٹ میں دستیاب سہولتوں کا جائزہ لیتے ہوئے خدمات کو سراہا۔ 

صدر مملکت کو بتایا گیا کہ انسٹیٹیوٹ میں قرآن، حدیث، فقہ اور دیگر عصری مضامین پڑھائے جاتے ہیں، انسٹیٹیوٹ اسلامی کتابوں کے ترجمے، اشاعت اور حج انتظامات میں بھی کردار ادا کرتا ہے۔

یہ ادارہ قرآن، حدیث، اسلامی قوانین، عربی، تھیولوجی اور تاریخی، کمپیوٹر کی تعلیم، اخلاقیات اور سائنسز سمیت جنرل مضامین کے کورسز کرواتا ہے۔

صدر آصف علی زرداری نے ادارے کی جانب سے خطے میں بسنے والے مسلمانوں کو دی جانے والی خدمات کو سراہا اور پاکستان اور چین کے درمیان وسیع افہام و تفہیم کیلئے علمی اور ثقافتی تبادلوں کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

قومی خبریں سے مزید