• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی اب بھی اردو ادب کا گہوارہ ہے، ساکنان شہر قائد کے تحت مشاعرہ

کراچی(ذیشان صدیقی، اسٹاف رپورٹر)) اردو ادب اور شاعری کا مر کز کراچی ایک بار پھر ادبی روایت کا جش مناتا نظرآرہا ہے، ایکسپو سینڑ کراچی میں ساکنان شہر قاید کا 30 واں عالمی مشاعرہ منعقد کیا گیا جس کی صدارت پروفیسر سحر انصاری نے کی جبکہ مہمان اعزازی افتخار عارف تھے ، مشاعرے میں مین ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ خالد مقبول صدیقی ، نسرین جلیل ،ڈاکڑ فاروق ستار جبکہ پیپلز پارٹی کے سینیٹر وقار مہدی،نواز لیگ کے سینیٹرنہال ہاشمی اور سندھ کے صوبایئ سکریٹری اقبال میمن اور دیگر نے شرکت کی ، اس موقع پر اکثر احباب کا کہنا تھا کہ عالمی مشاعرہ محض شعرو سخن کی محفل نہین بلکہ اردو زبان و تذیب کو فروق دینے کا بھی ذریعہ اور کراچی اب بھی اردو ادب کا گہوارہ ہے، مشاعرے گاہ میں کتابوں کے اسٹالز بھی لگائے گئے تھے، مشاعرے میں خواتین و حضرات کی بڑی تعاد شریک تھی مشاعرے میں بھارت سے شاعر وجے تیواری ، کینڈا سے معروف شاعرہ شاہدہ حسن ،برطانیہ امریکا کینڈا ،بحرین سے آنے والے شعرا ، لاہور سے عباس تابش وصی شاہ فواد ، موہنجوڈارو سےامیر پیر زادہ شامل تھے، ڈاکر پیرزادہ قاسم رضا صدیقی حمیدہ شاہین، عمران عاصی، فاضل جمیلی، ناصرہ زبیری ، فراست رضوی، عقیل عباس جعفری مشکیل جا ذب، محبوب طفر سمیت اہم شعراکرام نے اپنے کلام سے محظوظ کیا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید