• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیبر ڈویژن یومِ تاسیس، خالد مقبول مبارک باد

کراچی (اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ کے چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے لیبر ڈویژن کے39 ویں یومِ تاسیس کے موقع پر کہا ہے کہ محنت کش طبقہ پاکستان کی صنعت پیداوار اور قومی ترقی کی بنیاد ہے مگر بدقسمتی سے اسے آج بھی مہنگائی بے روزگاری اجرتوں میں جمود کنٹریکٹ سسٹم اور عدم تحفظ جیسے سنگین مسائل کا سامنا ہے، جو ناقابلِ قبول ہیں، لیبر ڈویژن محض ایک تنظیم نہیں بلکہ محنت کشوں کے حقوق وقار محنت اور سماجی انصاف کی علامت ہے جس نے ہر دور میں استحصالی نظام مزدور دشمن پالیسیوں اور طبقاتی ناانصافی کے خلاف جرأت مندانہ جدوجہد کی لیبر ڈویژن نے شہری و صنعتی مزدور کو سیاسی شناخت آئینی شعور اور منظم طاقت فراہم کی، آج صنعتی زوال سوشل سکیورٹی و پنشن کی ناکافی سہولیات اور کم از کم اجرت پر عدم عملدرآمد نے مزدور کو مزید دیوار سے لگا دیا ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید