کراچی(اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی کے تحت سندھ بھر میں ہفتہ 10رمضان المبارک کویوم باب الاسلام بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ منایا جاگیا۔ اس سلسلے میں سندھ کے چھوٹے بڑے شہروں میں جلسہ سیمینار، مذاکرے اور اجتماعات کاانعقادکیا گیا۔ جن سے جماعت اسلامی کے مرکزی وصوبائی رہنماؤںکے علاوہ نامور علماءکرام،صحافی و دانشور وں نے بھی خطاب کیا۔ مقررین نے محمد بن قاسم کی سندھ آمد،اسلامی حکومت کے قیام،،سندھ کو باب الاسلام کا شرف بخشنے، اورظالم حکمراںراجہ داہرکے لوٹ مار کے دور کو ختم کرکے سندھ کو امن وآشتی اور عدل و انصاف قائم کرنے سمیت ان کی خدمات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ”یومِ باب الاسلام“اس عہد کی تجدید اور اس عزم کا اظہار ہے کہ ہم حق کی بقا، ظلم کے خاتمے اور دین کی سربلندی کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔