• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کے طلبہ کے مستقبل سے کھیلنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی، الطاف شکور

کراچی( اسٹاف رپورٹر ) پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کے چیئرمین الطاف شکور نے کراچی انٹر بورڈ کے رزلٹ میں ایک بار پھر دھاندلی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی کے طلبہ کے مستقبل سے کھیلنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی،انٹر بورڈ کے چیئرمین کو حکومتی اجازت کے بغیر غیر ملکی دورے کا بہانہ بنا کر برطرف کیا جانا کافی نہیں ہے ، تمام کرپٹ افسران کو فوری برطرف کیا جائے، کراچی کے تعلیمی بورڈز میں کئی دہائیوں سے کام کرنے والا کرپٹ مافیا پکڑا نہیں جا رہا کیونکہ سندھ حکومت انہیں تحفظ فراہم کرتی ہے۔ نہ صرف انٹر بورڈ بلکہ میٹرک بورڈ میں بھی بڑے پیمانے پر بدعنوانی اور بدانتظامی ہے۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید