• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران، غیر قانونی شراب کی فروخت، 4 افراد کو سزائے موت

اسلام آباد (رپورٹ حنیف خالد )ایران کی عدلیہ نےاس ہفتے کہا ہے کہ ایران نےمیتھانول سے آلودہ غیر قانونی شراب فروخت کرنے پر چار افراد کو سزائے موت سنائی ہے۔ اس واقعے میں جون میں 17افراد ہلاک اور دو سو کے لگ بھگ اسپتالوں میں داخل ہوئے تھے۔ایران میں 1979 کے اسلامی انقلاب کے بعد سے شراب کی فروخت اور استعمال پر پابندی عائد ہے، جس کےبعد اسمگل شدہ یاغیر قانونی طور پر تیار کی جانے والی شراب کی بڑے پیمانے پر تجارت نے جنم لیا ہے۔اس میں سے کچھ میں زہریلے کیمیکل میتھانول کی آمیزش کی جاتی ہے۔ جون میں ملاوٹ والی شراب پینے کے بعد کم از کم 17 افراد ہلاک اور 191 کو میتھانول زہر کی علامات کے ساتھ ہسپتالوں میں داخل کرایا گیاتھا۔
اہم خبریں سے مزید