اسلام آباد ( نمائندہ جنگ)امریکہ کے سبکدوش ہونے والے سفیر ڈونلڈ بلوم نے صدر مملکت آصف علی زرداری سے پیر کو ایوان صدر میں الوداعی ملاقات کی وہ کچھ دیر ایوان صدر میں موجود رہے اور صدر آصف علی زرداری کی محبت و شفقت اور پاک امریکہ تعلقات کے حوالے سے مثبت رویہ پر شکریہ ادا کیا۔