• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیاست اور جرائم میں فرق کرنا چاہیے: ملک محمد احمد خان

ملک محمد احمد خان--- فائل فوٹو
ملک محمد احمد خان--- فائل فوٹو

اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کا کہنا ہے کہ سیاست اور جرائم میں فرق کرنا چاہیے۔

اِسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا کہ ہمیں سیاست کا دائرہ تبدیل کرنا ہے، کچھ حدود متعین کرنی ہیں، سیاست اور جرائم میں فرق کیا جانا چاہیے، اسمبلی میں حکومت اور پی ٹی آئی مذاکرات پر میرا مؤقف واضح ہے، مذاکرات میں جرائم پر بات ہو رہی ہے تو میں سب سے بڑا ناقد ہوں۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی کا کہنا ہے کہ پنجاب میں حکومت کی موجودگی واضح طور پر محسوس ہو رہی ہے، وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز عوام کی فلاح کے لیے بہت کام کر رہی ہیں۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ صوبے کے انفرااسٹرکچر میں بہتری لائی جا رہی ہے، صحت و تعلیم کے شعبوں میں بہتری آئی ہے۔

ملک محمد احمد خان نے یہ بھی کہا ہے پیپلز پارٹی کے ساتھ ہمارا اچھا ورکنگ ریلیشن ہے۔

قومی خبریں سے مزید