پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار فیروز خان کی اہلیہ ڈاکٹر زینب فیروز کے ہمراہ ایک رومینٹک ویڈیو وائرل ہو گئی۔
فیروز خان آج کل اپنی اہلیہ کے ہمراہ لندن میں موجود ہیں اور وہاں گزرے خوش گوار لمحات کو سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کے ساتھ بھی شیئر کر رہے ہیں۔
حال ہی میں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں اداکار کو لندن ٹاور برج پر کھڑے انتہائی خوش گوار موڈ میں اپنی اہلیہ کے ہمراہ تصاویر بنواتے دیکھا جا سکتا ہے۔
فیروز خان کی اہلیہ زینب فیروز کے ہمراہ وائرل اس ویڈیو کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا یے اور اداکار کے کپڑوں پر دلچسپ تبصرے بھی کیے جا رہے ہیں۔
اداکار کو اس ویڈیو میں ٹائٹس پہنے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جس پر صارفین کا مزاحیہ تبصرے کرتے ہوئے کہنا ہے کہ اُنہوں نے اپنی اہلیہ کی ٹائٹس پہن لی ہیں۔
جبکہ کچھ صارفین یہ سوال کرتے نظر آ رہے ہیں کہ ان کا بیٹا سلطان کہاں ہے؟
یاد رہے کہ کچھ روز قبل فیروز خان کی سابقہ اہلیہ علیزا سلطان نے اپنی ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں بچوں کی پرورش کرنے میں مکمل تعاون نہ کرنے پر اُنہیں غیر ذمے دار باپ قرار دیا تھا۔
واضح رہے کہ فیروز خان نے پہلی شادی 2018ء میں علیزا سلطان سے کی تھی، اداکار کے ہاں پہلی شادی کے بعد دو بچوں کی پیدائش ہوئی تھی۔
فیروز خان اور علیزا سلطان کے درمیان 2022ء میں طلاق ہو گئی تھی۔
اداکار نے پہلی شادی کے ناکام ہونے کے بعد رواں سال جون میں ماہرِ نفسیات ڈاکٹر زینب سے دوسری شادی کی ہے۔
کچھ عرصے پہلے سوشل میڈیا پر فیروز خان کی دوسری اہلیہ زینب فیروز سے بھی طلاق کی خبریں سوشل میڈیا پر گردش کرنے لگی تھیں جن کی اداکار کی بہن اداکارہ حمائمہ ملک کی جانب سے تردید کر دی گئی تھی۔