• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علیزہ سلطان نے فیروز خان کو غیر ذمے دار والد قرار دیدیا

کولاج بشکریہ انسٹاگرام
کولاج بشکریہ انسٹاگرام 

ناکام شادی کے بعد انفلوئنسرز کی دنیا میں قدم رکھنے والی علیزہ سلطان نے سابق شوہر، اداکار، گلوکار و یوٹیوبر فیروز خان کو غیر ذمے دار والد قرار دے دیا ہے۔

یاد رہے کہ علیزہ سلطان اور فیروز خان کی 2018ء میں شادی ہوئی تھی، اس جوڑی کے 2 بچے بیٹا سلطان اور بیٹی فاطمہ ہے۔

2023ء میں دونوں شخصیات کی جانب سے اپنی طلاق کا باقاعدہ اعلان کیا گیا تھا جبکہ طلاق کے 2 سال بعد 2024ء کے وسط میں فیروز خان نے دوسری شادی کر لی تھی۔

یہ سابقہ جوڑی اپنے بچوں کی کفالت باہمی طور پر کر رہے ہیں۔

نئے سال کے آغاز پر علیزہ سلطان نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے صارفین سے 2024ء کے اختتام پر خود سے سوال پوچھنے کے لیے کہا۔


اس دوران جہاں متعدد صارفین نے علیزہ سلطان کی تعریف کی اور انہیں ایک مضبوط خاتون قرار دیا وہیں ایک صارف نے پوچھا کہ بطور تنہا والدہ بچوں کی پرورش کرنے میں انہیں پیش آنے والی کن مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے؟

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ 

اس سوال کے جواب میں علیزہ سلطان نے بتایا کہ بطور تنہا والدہ دو بچوں کی پرورش کرنا آسان کام نہیں ہے، یہ کام اس وقت مزید مشکل بن جاتا ہے کہ جب آپ کے ساتھ شریک والد غیر ذمے دار شخص ہو، ساری مشکلات کے باوجود بطور ماں ہر کام کرنا پڑتا ہے، کبھی بچوں پر سختی کرنی پڑتی ہے، کبھی ان کے ساتھ نرم رویہ اختیار کرنا پڑتا ہے، کبھی ان کی سننی پڑتی ہے اور کبھی انہیں سنانی پڑتی ہے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ وہ مائیں بھی قابل تعریف ہیں جن کے شوہر ملازمت پیشہ ہوتے ہیں، وہ گھر اور بچوں کو وقت نہیں دے پاتے، ایسے میں بچوں کی دیکھ بھال کرنے والی خواتین بھی کسی ہیرو سے کم نہیں۔

علیزہ سلطان کے اس جواب پر جہاں صارفین نے ان کی تعریف اور جواب کی تائید کے ساتھ ساتھ اتفاق کیا وہیں کچھ صارفین فیروز خان  کے خلاف بات کرنے پر علیزہ سلطان پر تنقید کر رہے ہیں۔

فیروز خان کے مداحوں کا علیزہ سلطان کی پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے کہنا ہے کہ علیزہ سلطان کو ’توجہ چاہیے‘، یہی وجہ ہے کہ وہ فیروز خان پر تنقید کرتی نظر آتی ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید