• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عورت کے کردار و جسم کا تمسخر اور جھوٹی تصاویر کا سہارا سیاست نہیں: سلمان اکرم راجہ

 
پی ٹی آئی کے رہنما سلمان اکرم راجہ —فائل فوٹو
 پی ٹی آئی کے رہنما سلمان اکرم راجہ —فائل فوٹو

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ الزام تراشی اور بد دیانتی کا جواب وقار سے دینے والی سیاست کی ضرورت ہے۔

سوشل میڈیا  پر بیان جاری کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ میں جس سیاست کا متمنی ہوں اس میں سیاسی مخالف دشمن نہیں تصور ہوتا۔

انہوں نے کہا کہ اس سیاست کی ضرورت ہے جو انسانی وقار کی خواہش رکھتی ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ عورت کے کردار و جسم کا تمسخر اور جھوٹی تصاویر کا سہارا سیاست نہیں۔

قومی خبریں سے مزید