• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مریم نواز کی جعلی تصاویر کا معاملہ، FIA تحقیقات کا آغاز

لاہور(این این آئی) مریم نواز کی جعلی تصاویر کا معاملہ، FIA تحقیقات کا آغاز، متحدہ عرب امارات کے صدراور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی مصنوعی ذہانت سے جنریٹیڈ تصاویر اور ویڈیوز کے معاملے پر ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے ویڈیوز اور تصاویر اپ لوڈ کرنے والے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی جانچ پڑتال شروع کردی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایف آئی اے نے تحقیقات سورس رپورٹ کے بعد شروع کی ہیں۔ ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے سوشل میڈیا پر متحدہ عرب امارات کے صدر اور وزیراعلی کی تصاویر اور ویڈیوز اپ لوڈ کرنے والے دس اکانٹس کی ابتدائی طور پر نشاندہی کرلی ہیں۔
اہم خبریں سے مزید