• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گورنر سندھ کی فلسطین کے سفیر سے ملاقات

 
گورنر سندھ کامران ٹیسوری—فائل فوٹو
گورنر سندھ کامران ٹیسوری—فائل فوٹو

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی اسلام آباد میں فلسطینی سفارت خانے میں آمد ہوئی جہاں انہوں نے فلسطین کے سفیر سے ون آن ون ملاقات کی ہے۔

ملاقات کے دوران انہوں نے  غزہ میں فلسطینیوں کی نسلی کشی پر   تشویش کا اظہار کیا ہے۔

گورنر سندھ نے کہا کہ عالمی برادری اسرائیلی بربریت کا نوٹس لے، فلسطین کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رہے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ دو ریاستی حل انتہائی ناگزیر بن چکی ہے جبکہ تاخیر مشرقِ وسطیٰ کو آگ کا ڈھیر بنا دے گی۔

کامران خان ٹیسوری نے یہ بھی کہا کہ پاکستانی قوم کے دل فلسطین کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔

  فلسطینی سفیر احمد جواد ربیع  نے کہا کہ امتِ مسلمہ کو پاکستان سے بڑی توقعات وابستہ ہیں۔

قومی خبریں سے مزید